چینی صدر کا روانڈا میں شدید بارشوں کے باعث نقصانات پر اظہار افسوس

2023/05/09 09:21:35
شیئر:


آٹھ مئی کو چینی صدر شی جن پھنگ نے رواںڈا میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر روانڈا کے صدر کاگامے سے اظہار افسوس کیا۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام کہا کہ حالیہ دنوں روانڈا کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں سے وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،جاں بحق افراد کے لواحقین ،زخمیوں اور متاثرہ افراد سے پر خلوص ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے یہ یقین بھی ظاہر کیا کہ روانڈا مشکلات پر قابو پاتے ہوئے تعمیر نو کرے گا۔