سی ایم جی کا چینی برانڈ ز کے فروغ میں اہم کردار

2023/05/09 18:57:25
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ کا "10 مئی چائنا  برانڈ ڈے میڈیا ایکشن" 9 مئی کو  بیجنگ میں منعقد ہوا ، جس کا موضوع "برانڈ پاور پروجیکٹ: ایک مشترکہ پل کی تعمیر اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا"  ہے ۔  چائنا  میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر  شین ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی میڈیا کے اداروں نے نئے عہد میں چینی برانڈز  کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ سی ایم جی کے قیام کے گزشتہ پانچ برسوں میں چینی برانڈز کی ایک بڑی تعداد  نے سی ایم جی کے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندرون اور بیرون ملک اپنا   اثر و رسوخ بڑھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل  میں سی ایم جی چینی برانڈز کی تشہیر میں حصہ لینے کے لئے اپنے مضبوط ملکی اور غیر ملکی میڈیا وسائل اور مربوط مواصلاتی فوائد کو مزید بروئے کار لائے گا۔