زاپوریزائے جوہری پاور پلانٹ کی حفاظت ایک بار پھر بین الاقوامی خدشات کا باعث بن گئی

2023/05/09 10:03:38
شیئر:


جوہری توانائی کی بین الاقوامی تنظیم  (آئی اے ای اے) نے حال ہی میں زاپوریزائے جوہری پاور پلانٹ کی حفاظت کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل گروسی نے کہا ہے کہ غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے۔
مقامی وقت کے مطابق 7 مئی کو زاپوریزائے میں روس کے عہدیدار نے بتایا کہ یوکرینی فوج کی گولہ باری کی وجہ سے روس نے 1600 سے زائد افراد کو زاپوریزائے کے قریب روس کے زیر کنٹرول علاقے سے نکال لیا ہے جن میں 660 بچے بھی شامل ہیں۔جبکہ  یوکرین کا کہنا  تھا کہ روس زاپوریزائے کے علاقے میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے، اور اس علاقے پر گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل گروسی نے ان دنوں اپنے  ایک بیان میں کہا ہے کہ زاپوریزائے کے علاقے میں فوجی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، اور آئی اے ای اے کو زاپوریزائے نیوکلیئر پاور پلانٹ کو درپیش حقیقی حفاظتی خطرات اور نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی سلامتی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔زاپوریزائے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تمام چھ ری ایکٹرز بند کر دیے گئے ہیں اور متعلقہ آلات کو بھی مرمت کی ضرورت ہے۔