تیسرے یو این ٹریڈ فورم میں جنوب جنوب تعاون توجہ کا مرکز بن گیا

2023/05/09 10:17:13
شیئر:


اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت اور ترقی کے زیر اہتمام تیسرا یو این  ٹریڈ فورم آٹھ تاریخ کو جینیوا میں شروع ہوا۔کانفرنس حکام کے مطابق مزید ایک رکن کی منظوری کے بعد ہی ترقی پذیر ممالک کے لئے عالمی تجارتی رعایات کا معاہدہ باضابطہ طورپر نافذ العمل ہوگا۔
اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت اور ترقی کے انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ کموڈٹیز ڈویژن کے سینئر آفیسر تائی سوکی ایتو نے کہا کہ حالیہ برسوں میں کئی ترقی پذیر ممالک یہ دوبارہ سمجھنے لگے ہیں کہ جنوب جنوب تعاون عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں کارآمد ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر  ترقی پذیر ممالک کے لئے عالمی تجارتی رعایات کا معاہدہ نافذ العمل ہوگا،تو اس معاہدے میں شامل ارکان کے مابین محصولات کی کمی ہوگی اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تجارت مزید فروغ  پائے گی۔
ترقی پذیر ممالک کے لئے عالمی تجارتی رعایتی نظام کو تیس سال سے زائد ہو چکے ہیں جس کا مقصد محصولات کی کمی ،محصولات میں رکاوٹوں کو دور کرنا،درمیانی و طویل مدتی براہ راست تجارتی سرگرمیوں کا فروغ اور اداروں کے درمیان سمجھوتوں کے ذریعے ترقی پذیر ممالک  کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینا ہے۔اس نظام میں شامل بیالیس ارکان سولہ ٹریلین ڈالر کی منڈی کے مساوی ہیں جو دنیا میں اشیاء کی درآمدات کا بیس فیصد بنتا ہے۔