شنگھائی میں کینیڈا کے قونصلیٹ جنرل کے ایک سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا گیا، چینی وزارت خارجہ

2023/05/09 15:25:17
شیئر:

کینیڈین حکومت نے 9 مئی کو  ٹورنٹو میں چینی قونصلیٹ   جنرل کے ایک سفارت کار کو ناپسندیدہ شخص کے طور پر نامزد  کرنے کا  اعلان کیا ۔ چین نے اس عمل کی شدید مذمت  اور مخالفت کرتے ہوئے کینیڈا کو سخت احتجاج ریکار ڈ کروایا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق  کینیڈا کے اس غیر معقول رویے کے جواب میں چین نے جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شنگھائی میں کینیڈین قونصلیٹ   جنرل کی قونصل  جینیفر لائن لیلونڈ کو 'ناپسندیدہ شخصیت' قرار دیتے ہوئے  انہیں 13 مئی سے پہلے چین سے روانگی کا کہا ہے۔
چین مزید ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔