افغان عبوری حکومت کو بین الاقوامی برادری کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے مخلصانہ کوشش کرنی چاہیئے ، چینی وزارت خارجہ

2023/05/10 17:34:20
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے دس تاریخ کو پریس کانفرنس میں چین _افغانستان -پاکستان کے وزرائے  خارجہ مذاکرات  کے  نتائج کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پانچویں چین افغانستان اور پاکستان  سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں طے پانے والا مشترکہ بیان  افغان عبوری حکومت کے قیام کے بعد اس کی جانب سے پیش کردہ پہلی  کثیر الجہتی متفقہ دستاویز  ہے  اور افغان طالبان کی جانب سے یہ پہلا تحریری وعدہ ہے کہ وہ مشرقی ترکستان کی  اسلامی تحریک جیسی قوتوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں اور سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ چین  افغانستان  تعلقات کی ترقی اور علاقائی انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون کے فروغ کے لئے بہت اہم ہے ۔