امریکہ میں قرض کی حد میں اضافے پر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہو سکی

2023/05/10 09:27:53
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق 9 تاریخ کو امریکی صدر بائیڈن نے قرض کی حد میں اضافے پر کانگریس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مذاکرات کئے۔مذاکرات ایک گھنٹہ سے بھی کم جاری رہے۔چونکہ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن جماعتوں کے موقف بدستور مختلف ہیں، اس لیے اس دن ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔فریقین 12 تاریخ کو دوبارہ ملاقات کریں گے تاکہ آئندہ چند ہفتوں میں حکومتی ڈیفالٹ کے خطرے سے بچنے کی کوشش کی جاسکے۔
امریکی صدر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریر میں کہا کہ وہ ڈیفالٹ کا انتخاب نہیں کریں گے اور حکومت کی ساکھ کو یقینی بنانے کو ترجیح دیں گے۔ بائیڈن نے کانگریسی رہنماؤں سے کہا کہ وہ ڈیفالٹ خطرے کے بغیر بجٹ اور اخراجات کی ترجیحات پر بحث کے لیے تیار ہیں۔