10مئی کو چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے
چیئرمین چاؤ لہ جی نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو
پاکستانی آئین کے نفاذ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ۔اپنے پیغام میں
چاؤ لہ جی نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں آئین کی رہنمائی میں پاکستانی عوام نے
مشکلات پر قابو تے ہوئے ثابت قدمی سے جدوجہد کی ہے اور ملک کی تعمیر اور معاشی و
سماجی ترقی ، قومی خودمختاری اور قومی وقار کے مؤثر تحفظ میں قابل ذکر کامیابیاں
حاصل کی ہیں.انہوں نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ پاکستانی بھائی اپنے اعتماد کو مضبوط
بناتے ہوئے متحد ہوں گے اور آگے بڑھنے کی راہ میں خطرات اور چیلنجوں پر قابو پائیں
گے اور ملک و قوم کے ایک نئے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے۔
چاؤ لہ جی نے اس بات پر زور دیا کہ چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار کی حیثیت سے چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کرتے ہیں اور منفرد "آہنی" دوستی کو فروغ دیتے ہیں۔ چین کی قومی عوامی کانگریس پاکستان کی قومی اسمبلی کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک اور دونوں عوام کے درمیان دوستی میں اضافے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے نئی خدمات سرانجام دینے کے لئے تیار ہے۔