چینی وزیر خارجہ چھن گانگ اور جرمن وزیر خارجہ اینالینا بئر باک کی مشترکہ پریس کانفرنس

2023/05/10 17:14:09
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 9 مئی کو  چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ اور جرمن وزیر خارجہ اینالینا بئر باک  نے  ملاقات کے بعد  پریس کانفرنس کی ۔
چھن گانگ نے کہا کہ  ان کے   جرمنی کے دورے کا بنیادی مقصد چین-جرمن حکومتی مشاورت کے آئندہ ساتویں دور کی تیاری ہے۔ یہ وبا کے بعد سے فریقین  کے درمیان پہلی آف لائن حکومتی مشاورت ہوگی  اور دونوں ممالک کی نئی حکومتوں کے درمیان پہلی جامع مشاورت بھی ہوگی۔  فریقین نے اس مشاورت کی تیاری کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے اور آنے والے عرصے میں مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور COP28 اور حیاتیاتی تنوع میں تعاون کو مضبوط بنانے پر  بھی اتفاق کیا۔