انڈونیشیا میں42 ویں آسیان سمٹ شروع

2023/05/10 09:23:08
شیئر:

10مئی کو 42 ویں آسیان سمٹ انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ نوسا ٹینگارا میں شروع ہوا۔ کانفرنس کے منتظمین کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق سمٹ اور اجلاسوں کا سلسلہ 9 سے 11 مئی تک جاری رہے گا۔ رواں سال انڈونیشیا کی صدارت میں پانچویں مرتبہ منعقد ہونے والی موجودہ آسیان سمٹ کا موضوع "آسیان امور: ترقی کا مرکز" ہے۔

انڈونیشیا نے کہا کہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال اور جغرافیائی سیاسی تناؤ کے پیش نظر انڈونیشیا آسیان کو ایک مستحکم اور پرامن خطہ بنانے کے لئے کام کرے گا۔ اس کے علاوہ سمٹ میں دیرینہ، جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے آسیان کی اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
معلوم ہوا ہے کہ  1967  میں قائم ہونے والے آسیان کے 10 رکن ممالک ہیں جن میں کمبوڈیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سنگاپور، فلپائن، برونائی، ملائیشیا، ویتنام، لاؤس اور میانمار شامل ہیں۔