شی جن پھنگ کا شیونگ آن ہائی سپیڈ ٹرینز ریلوے اسٹیشن کا دورہ

2023/05/10 20:19:18
شیئر:

دس مئی کی صبح  چینی صدر شی جن پھنگ نے شیونگ  آن  نیو ایریا کےہائی سپیڈ ٹرینز   ریلوے اسٹیشن،رہائش گاہوں کی تعمیراتی سائٹس  کی اعلیٰ معیاری تعمیر کے حوالے سے ایک دورہ کیا ۔
شیونگ آن ہائی سپیڈ ٹرینز   ریلوے اسٹیشن شیونگ آن  نیو ایریا میں زیرتعمیر بنیادی تنصیبات کا  پہلا اہم بنیادی پراجیکٹ ہے۔  اس کی تعمیر کا آغاز یکم دسمبر سال دو ہزار اٹھارہ میں ہوا تھا اور یہ  27 دسمبر 2020 میں فعال ہوا۔اب بیجنگ اورشیونگ  آن   نیو ایریا کے درمیان روزانہ 14 انٹر سٹی ٹرینیں چلتی ہیں جس سے بیجنگ ویسٹ ریلوے سٹیشن سےشیونگ  آن   نیو ایریا اسٹیشن  تک  کا فاصلہ  50 منٹ دورانیے کا ہو گیا ہے ۔نقل و حمل کے تیز  نیٹ ورک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ  شیونگ آن اور بیجنگ کے درمیان رابط  قریب تر ہوتا جارہا ہے۔