سعودی عرب اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں نمایاں پیش رفت

2023/05/10 09:24:52
شیئر:

 


سعودی وزارت خارجہ نے  نو تاریخ کو ایک بیان جاری کیا جس میں شام میں سعودی مشن کا کام دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا۔ اسی روز شام کی وزارت خارجہ نے کہا کہ شام سمجھتا ہے کہ عرب ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا بہت اہمیت کا حامل ہے اور یہ مشترکہ عرب اقدامات میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے ، اور شام نے بھی سعودی عرب میں اپنے مشن کا کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات میں حالیہ دنوں بہتری کے اشارے مل رہے ہیں۔ شامی وزیر خارجہ مقداد نے 12 اپریل کو سعودی شہر جدہ کا دورہ کیا تھا، جو 2011 میں شامی بحران کے آغاز کے بعد کسی شامی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ ہے۔