چینی صدر شی جن پھنگ کا کانگو میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصان پر کانگو کے صدر تسیسیکیڈی کے نام ہمدردی کا پیغام

2023/05/11 11:23:34
شیئر:

10 مئی کو چینی صدر شی جن پھنگ نے  شدید بارشوں پر  ڈیموکرٹک ریپبلک آف کانگو کے صدر تسیسیکیڈی کے نام  ہمدردی کا پیغام بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کانگو شدید بارشوں  کا شکار ہوا جس سے بہت  جانی و مالی نقصان ہوا۔ صدر شی  نے کہا کہ وہ چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے ہلاک شدہ افراد کے لواحقین کو تعزیت، زخمی ہونے والوں اور بارش زدہ علاقوں میں مشکلات کے شکار  عوام کے نام ہمدردی کا پیغام بھیجتے ہیں۔ امید ہے کہ کانگو  ان  مشکلات سے گزر کر  جلد  بحالی کے کاموں  کا آغاز کرے گا ۔