اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان میں تمام فریقوں سے تحمل سے کام لینے کی اپیل

2023/05/11 09:39:11
شیئر:

10 مئی کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کیے جانے کے بعد پاکستان میں ہونے والے مظاہرے اُن کی نظر میں ہیں۔ انہوں نے تمام فریقین سے تحمل سے کام لیتے ہوئے پرتشدد کارروائیوں سے باز رہنے کی اپیل کی۔انہوں نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی کہ عمران خان کے کیس کی سماعت کے دوران عدالتی عمل اور قواعد کا احترام کیا جائے۔