چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ کی جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات

2023/05/11 09:13:54
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 10 مئی کو جرمن چانسلر اولاف شولز نے برلن میں چین کے ریاستی  کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ سے ملاقات کی۔ شولز نے کہا کہ وہ جرمنی میں جرمن اور چینی حکومت کی مشاورت کے ساتویں دور کے منتظر ہیں۔ میزبان ملک کی حیثیت سے، جرمنی فعال طور پر تیاری کر رہا ہے اور مثبت نتائج کو یقینی بنانے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے. ایک کثیر قطبی دنیا کے تناظر میں، ہمیں تمام فریقوں کے لیے برابری کو برقرار رکھنا چاہئے اور مشترکہ طور پر عالمی امن کا تحفظ کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی ، چین کے کردار اور اثر و رسوخ کو اہمیت دیتا ہے اور یوکرین بحران جیسے بڑے معاملات پر چین کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
 چھن گانگ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو تعاون کو مضبوط کرنا چاہئے اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ بااثر ممالک اور ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داروں کی حیثیت سے چین اور جرمنی کے درمیان مکالمے اور تعاون کو مضبوط بنانا دنیا میں مزید استحکام، اعتماد اور  مثبت توانائی پیدا کرنے کے لیے سازگار ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف قیام امن اور بات چیت کو فروغ دینے کا ہے۔ جنگ کے طول پکڑنے سے مزید مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا، اور جلد از جلد جنگ بندی، مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل اور یورپ میں استحکام اور طویل مدتی امن تلاش کرنا ضروری ہے۔
اپنے دورے کے دوران، چھن گانگ نے جرمن چانسلر کے خارجہ مشیر پرٹنر سے بھی ملاقات کی اور جرمن وزیر خارجہ بیئربوک سے بھی بات چیت کی۔