چین فرانس اعلی سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم پر رہنما مشاورت

2023/05/11 11:35:03
شیئر:

10 مئی کو  چینی ریاستی  کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ بئر بوک  کے ساتھ چین اور فرانس کے اعلی سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم پر رہنما  مشاورت کی۔ چھن گانگ نے کہا کہ فریقین کو دونوں سربراہان مملکت کے اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے اور عوامی تبادلوں کے اعلیٰ سطحی میکانزم  کا بہتر استعمال کرنا چاہیےتاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کو مزید گہرا اور عوام کے درمیان باہمی تفہیم کو بڑھایا  جا سکے۔ یہ تجویز  بھی دی گئی ہے کہ دونوں فریق کھیلوں، تعلیم، زبان، سائنسی اور تکنیکی تخلیقات ،سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کریں۔چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور فرانس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دیں اور رکاوٹوں اور تعصبات کو ختم کریں۔
فرانسیسی وزیر خارجہ  نے چین کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ اپنے عوامی  تبادلوں کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ پر اسے منانے  کی منصوبہ بندی کرنے اور سیاحت، کھیلوں اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے فرانس ، چین کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے.
فرانسیسی وزیر خارجہ بئر بوک  کے ساتھ بات چیت کے دوران چھن گانگ نے کہا کہ چین، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو تیز کرنے کے لیے فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ چین نے ہمیشہ یورپ کو ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر دیکھا ہے اور  یورپ کی اسٹریٹجک خودمختاری کو مضبوط بنانے کی حمایت کی ہے ۔ انہوں نے یوکرین کے مسئلے پر چین کے موقف اور  کوششوں کا تعارف کرواتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین بحران کے سیاسی تصفیے کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے اور  اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔
اسی روز چھن گانگ نے فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر بوئنر سے بھی ملاقات کی اور چین فرانس تعلقات اور یوکرین بحران پر تبادلہ خیال کیا۔