امریکہ کی جانب سے پیش کردہ مبہم اصطلاح "قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام"

2023/05/11 16:11:15
شیئر:

امریکہ نے ایک مبہم اصطلاح  "قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام"پیش کی ہے، لیکن اس نے کبھی نہیں بتایا کہ یہ قواعد ہیں کیا ؟ کس نے ان کو وضع کیا ہے؟ ان قواعد اور بین الاقوامی نظام کے درمیان کیا تعلق ہے؟  عالمی برادری کے سامنے یہ بات عیاں ہے کہ امریکہ کے نام نہاد " قواعد " اس کی بالادستی پر مبنی اصول ہیں اور  نام نہاد " نظام " "امریکہ فرسٹ" کا تسلط پسندانہ نظام ہے۔امریکہ کی نظر میں اس کے مطالبات اور ارادوں کی تعمیل  کرنا " قواعد  کی پیروی کرنا" ہے، ورنہ یہ " قواعد  کی خلاف ورزی " ہے۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا میں صرف ایک ہی نظام ہے، وہ ہے بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام۔قواعد  کا صرف ایک مجموعہ ہے جو  اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی بنیاد پر بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول وضع کرتا ہے ۔