تھیان چو 6 کارگو خلائی جہاز کی چینی خلائی اسٹیشن سے کامیاب ڈاکنگ

2023/05/11 09:23:44
شیئر:

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے بتایا کہ بیجنگ وقت کے مطابق  10 مئی کی رات نو بج کر 22 منٹ پر تھیان چو 6 کارگو خلائی جہاز لے جانے والا لانگ مارچ-7 یاؤ-7 کیریئر راکٹ چین کی ون چھانگ لانچنگ سائٹ سے کامیابی سے لانچ کیا گیا۔ تھیان چو-6 کارگو خلائی جہاز مقررہ مدار میں داخل ہونے کے بعد 11 مئی کی صبح 5 بج کر 16 منٹ پر کامیابی کے ساتھ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہو گیا۔ ڈاکنگ مکمل ہونے کے بعد تھیان چو 6 ایک امتزاج میں پرواز کرنے لگا ہے۔ 
اس کے بعد شینزو 15 مشن کا عملہ تھیان چو -6 کارگو خلائی جہاز میں داخل ہوگا اور منصوبے کے مطابق کارگو ٹرانسفر اور دیگر متعلقہ کام انجام دے گا۔ یہ مشن خلائی اسٹیشن کے عمل و ترقی کے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد  چین کے انسان بردار خلائی منصوبے کا پہلا مشن ہے اور یہ کیریئر راکٹوں کی لانگ مارچ سیریز کی 472 ویں پرواز بھی ہے۔