شی جن پھنگ کا صوبہ حہ بے کے زانگ جو شہر میں کول پورٹ کا دورہ

2023/05/11 21:26:05
شیئر:

گیارہ تاریخ کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے صوبہ حہ بے کے زانگ جو شہر کا دورہ کیا۔ شی جن پھنگ کول پورٹ گئے تاکہ اس کے آپریشن اور ترقیاتی منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں ۔ ہوانگ ہوا پورٹ بوہائی بے کے گنبد پر واقع ہے، جو شیونگ آن نیو ایریا ، وسطی اور جنوبی حے بے، اور شان دونگ، حے نان، شانشی، شان شی، اندرونی منگولیا اور دیگر علاقوں پر محیط ہے۔ یہ چار بڑے بندرگاہی علاقوں پر مشتمل ہے جس میں جامع بندرگاہ کا علاقہ، بلک کارگو پورٹ ایریا، کول پورٹ ایریا، اور ایسٹوری پورٹ ایریا شامل ہیں۔ ساحلی پٹی 71 کلومیٹر ہے، اور 46 برتھیں بنائی گئی ہیں۔ 2022 میں، کنٹینر تھرو پٹ پہلی بار 10 لاکھ ٹی ای یوز سے تجاوز کر چکی ہے۔آج، کول پورٹ کے علاقے میں 17 کول برتھ، 4 جنرل کارگو برتھ، اور 1 آئل پروڈکٹ برتھ ہے۔ 2022 کے آخر تک، جمع شدہ کوئلے کی پیداوار 2.5 بلین ٹن سے تجاوز کر چکی ہے۔