اقتصادی اور تجارتی مسائل کے حل کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہیں ، چینی وزارت خارجہ

2023/05/11 16:42:35
شیئر:

 11مئی کو  چین کے دورے پر آئے  آسٹریلیا کے وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ وہ چین کے لئے آسٹریلیا کی غیر محدود برآمدات کو مکمل طور پر دوبارہ شروع کرنے کی بھرپور وکالت کریں گے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان  وانگ وین بین نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا ایشیا پیسفک خطے کے دو  اہم ممالک ہیں۔دونوں ممالک کے اقتصادی ڈھانچے  ایک دوسرے کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون اور چین-آسٹریلیا تعلقات کی بہتری دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند اور ان کے عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتی ہے ۔
وانگ وین بین نے کہا کہ چین آسٹریلیا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، باہمی اعتماد کو بڑھانے، تعاون کو گہرا کرنے، اختلافات کو صحیح انداز سے نمٹانے اور چین-آسٹریلیا تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے آمادہ ہے۔ اس عمل کے دوران دونوں فریق اقتصادی اور تجارتی مسائل پر اپنے تحفظات کو متوازن طریقے سے تعمیری مشاورت کے ذریعے حل کر سکتے ہیں تاکہ دونوں عوام کو مشترکہ طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔