شی جن پھنگ کے شیونگ آن نیوایریا کے تیسرے دورے میں کیا اہم اقدامات کئے گئے ہیں؟

2023/05/11 10:25:40
شیئر:

10 مئی کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے شیونگ آن نیو ایریا کےدورے کے دوران  ایک سمپوزیم کی صدارت کی۔شیونگ آن  نیو ایریا کی ترقیاتی منصوبہ بندی، فیصلہ سازی اور قیام کے سلسلے میں شی جن پھنگ ہمیشہ خود شریک رہے ہیں۔ بیجنگ-تھیان چن-صوبہ حہ بے کی مشترکہ ترقیاتی حکمت عملی پر عمل درآمد کو فروغ دینے میں شہر  بیجنگ کے "نان کیپیٹل" افعال کی منتقلی اولین ترجیح ہے.
یکم اپریل2017 کوکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے صوبہ حہ بے میں شیونگ آن  نیو ایریا کے قیام کا اعلان  کیا۔ جنوری 2019 میں ، شیونگ آن نیو ایریا  ڈیزائن مرحلے سے تعمیراتی مرحلے میں داخل ہوا۔ آج ، شیونگ آن نیو ایریا بڑے پیمانے پر تعمیرات اور بیجنگ کے "نان کیپیٹل" افعال کی منتقلی کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
 اسی روز معائنے کے دوران ، جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے شیونگ آن  تیز رفتار ریلوے اسٹیشن اور شیونگ آن انٹرسٹی اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ انہوں  نے نشاندہی کی کہ نقل و حمل جدید شہروں کے لیے خون کی شریان کی مانند ہے۔ جب خون کی گردش ہموار ہو گی تو ہی شہر صحت مند طور پر ترقی کر سکتا ہے۔ "شہری مسائل" کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے شہر کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے.  شی جن پھنگ کے شیونگ آن کے دورے کا دوسرا اسٹاپ رونگ ڈونگ ضلع میں نان ون ینگ کمیونٹی تھا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایک اچھے شیونگ آن  نیو ایریا کی تعمیر کے سلسلے میں پرامن زندگی اور خوشگوار طرز زندگی کا ربط اور ایک "عوامی شہر" کی تعمیر کرنا ضروری ہے۔ معائنے کے دوران  شی جن پھنگ نے شیونگ آن کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں شیونگ آن نیو ایریا کی اعلیٰ معیار  کی تعمیر کو فروغ دینے کے بارے میں ایک سمپوزیم کی صدارت کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بیجنگ کے "نان کیپیٹل"  افعال کی منتقلی کے حوالے سے تمام کاموں کے نفاذ کو ٹھوس طور پر فروغ دینا ضروری ہے۔اور متعلقہ ترجیحی پالیسیوں کو بہتر بنانا ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ  جدت طرازی پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کو مکمل طور پر نافذ کرنا اور شیونگ آن نیو ایریا کو نئے دور میں تخلیقات اور انٹرپرینیورشپ کا مرکز بنانا ضروری ہے۔ شی جن پھنگ نے شیونگ آن نیو ایریا کے قائدانہ نظام اور انتظامی میکانزم کو بہتر بنانے  اور عوامی دلچسپی کے مسائل کو حل کرنے کے  لیے بہتر انتظامات کی ہدایات بھی جاری کیں۔