پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا

2023/05/12 09:54:34
شیئر:

11 مئی کو پاکستان کی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ 9 مئی کو عمران خان کو گرفتار کئے جانے کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے  کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 10 اپریل 2022 پاکستان کی قومی اسمبلی نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور کی تھی۔ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں قومی اسمبلی کے ذریعے ہٹائے جانے والے پہلے وزیر اعظم ہیں۔