صدر شی جن پھنگ کی بیجنگ –تیان جن اور صوبہ حہ بے کی ہم آہنگ ترقی کے حوالے سے سمپوزیم کی صدارت

2023/05/12 21:31:01
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے حال ہی میں صوبہ حے بے کا دورہ کیا وہاں قیام کے دوران انہوں نے بیجنگ –تیان جن اور  صوبہ حہ بے کی ہم  آہنگ ترقی کے حوالے سے سمپوزیم کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا ۔ انہوں  نے اپنے خطاب میں زور دیتے ہوئے کہا کہ اعتماد کو مضبوط بنایا جائے ، عزم کو برقرار رکھا جائے ، مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چیلنجوں کا جواب دیا جائے ، بحرانوں کو حل کرنے اور مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت کو بڑھایا جائے ، ترقی اور سلامتی کو مربوط  کیا جائے ، تمام کاموں کو زیادہ متحرک اور امید افزا جذبے کے ساتھ فروغ  دیا جائے  اور  بیجنگ-تیا ن جن- حہ بے  کی  ہم آہنگ ترقی کو ایک نئی سطح پر فروغ  دینے کے لیے بھر پور کوشش کی جائے تاکہ بیجنگ-تیان جن- حہ بے  کو چینی طرز کی جدیدیت   کا ایک  مثالی علاقہ بنایا جا سکے ۔