انڈونیشیا میں منعقدہ 42 ویں آسیان سمٹ اختتام پزیر

2023/05/12 10:02:49
شیئر:

11تاریخ کو 42ویں آسیان سمٹ مشرقی انڈونیشیا کے ایک چھوٹے سے سیاحتی شہر لابوان باجو میں اختتام پذیر ہوئی۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے اختتامی پریس کانفرنس میں کہا کہ شریک آسیان رکن رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی برقرار رکھنے کے لئے آسیان کے اندر اتحاد کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسیان رہنما متعدد امور پر اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں اور اس حوالےسے کئی بیانات جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں آسیان اقتصادی انضمام کے عمل کو مضبوط بنانا، علاقائی ادائیگی رابطوں کو بڑھانے کے لئے مقامی کرنسیوں میں سرحد پار لین دین کو فروغ دینا اور نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت کو فروغ دینا شامل ہیں۔
آسیان 1967 میں قائم ہوا تھا اور اس کے 10 رکن ممالک میں  کمبوڈیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سنگاپور، فلپائن، برونائی، ملائیشیا، ویتنام، لاؤس اور میانمار شامل ہیں ۔