ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے اپنی حیثیت کا تحفظ چین کا قانونی حق ہے، چینی وزارت خارجہ

2023/05/12 16:26:21
شیئر:

امریکی ایوان نمائندگان  کی جانب سے " چائنا از ناٹ آ ڈیولپنگ کنٹری بل " کے تحت امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبے اور  چین کی ترقی پذیر ملک کی حیثیت ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں پر اثر و رسوخ بڑھانے  کے حوالے سے  12 مئی کی چینی وزارت خارجہ کی  یومیہ پریس کافرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ایک  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین بہت سے حقائق پر مبنی ایک ترقی پذیر ملک ہے اور ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے اپنی حیثیت کا تحفظ چین کا قانونی حق ہے۔  ترجمان نے کہا کہ چین ترقی پذیر ملک ہے یا نہیں اس کا انحصار امریکی رائے پر نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ  چین ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرتا رہے گا۔