غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری

2023/05/12 16:09:53
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  12 مئی کو  اسرائیلی  افواج نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے صبح سویرے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح کے قریب ایک فضائی حملہ کیا، جس میں فلسطینی اسلامی جہاد  کی متعدد چوکیوں اور راکٹ لانچنگ سائٹس پر بمباری کی گئی۔
اسرائیلی افواج کے مطابق فلسطینی اسلا می  جہاد کے خلاف اسرائیلی فوج کا آپریشن "شیلڈ اینڈ ایرو" چوتھے  روز میں داخل ہو گیا ہے، اور اس نے غزہ کی پٹی پر  کم از کم 215 اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ 12 تاریخ کی صبح 7 بجے تک، فلسطینی مسلح گروہوں نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر 860 راکٹ فائر کیے، جن میں سے 260 کو اسرائیلی "آئرن ڈوم" دفاعی نظام نے روک لیا، اور چند راکٹ شہری علاقوں میں گرے، جس سے ایک اسرائیلی ہلاک ہو گیا۔