امریکہ میں گن وائلنس کے بڑھتے خطرات میں مزید نقصانات کا اندیشہ

2023/05/12 16:22:11
شیئر:

اے بی سی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی معاشرے میں گن وائلنس کے بڑھتے واقعات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کا تناسب ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے ۔امریکی شہری رہائیشی علاقوں اور عوامی اجتماعات پر بڑے پیمانے پر حملوں میں تیزی سے اضافہ پر خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق تازہ ترین نیشنل ٹیررازم ایڈوائزری بلیٹن میں خطرے کے ماحول کو  اور بلند قرار دیا گیا ہے۔  مستقبل میں گن وائلنس کے اہداف میں عوامی اجتماعات، عقیدے پر مبنی ادارے، اسکول، نسلی اور مذہبی اقلیتیں، سرکاری تنصیبات اور اہلکار، امریکی اہم انفراسٹرکچر، میڈیا اور مبینہ نظریاتی مخالفین شامل ہوسکتے ہیں۔