بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مقبولیت کی کلید مشترکہ مشاورت، شراکت اور فوائد پر عمل کرنا ہے، چین کی وزارت خارجہ

2023/05/12 18:27:59
شیئر:

12 مئی کو  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس  میں یورپی تھنک ٹینک Bruegel Institute، کی" بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو  کو  گزشتہ دہائی میں  درپیش چیلنجز اور بہت سے زیادہ  ترقی پزیر ممالک کی طرف سے اس کی تعریف  پر مبنی رپورٹ کے حوالے سے سوال پر کہا  کہ یہ رپورٹ تقریباً 150 ممالک میں مرکزی  ذرائع ابلاغ کے رپورٹ کردہ ڈیٹا  پر مبنی  ہے اور ’   بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو‘ کے بارے میں عالمی رائے عامہ کا تجزیہ  ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک  چین کے  بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے بارے میں کافی مثبت نظریہ رکھتے ہیں۔
وانگ وین بین نے کہا کہ  چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے تجویز کردہ " بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو  کی مقبولیت کی کلید مشترکہ  مشاورت، شراکت اور  فوائد پر عمل کرنا ہے ۔ چین کبھی بھی اپنے نظریات دوسروں پر  مسلط  نہیں  کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک کھلے اور جامع پلیٹ فارم کے طور پر چین ، " بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو  کی  چند مخصوص ممالک پر مبنی عالمگیریت  کے نظریے کو نہیں بلکہ  متوازن عالمی مشترکہ ترقی کو فروغ دیتا ہے۔