امریکہ میں گن وائلنس کے بڑھتے واقعات ، مشی گن کے ایک اسکول میں طلبا پر اسکول بیگز لانے پر پابندی

2023/05/12 16:23:40
شیئر:

اے پی کے مطابق مشی گن کے ایک اور ضلع میں  گن وائلنس کے خدشات کے پیش نظر اسکول کے احاطے میں بیگ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔  یہ اقدام تیسری جماعت کے ایک طالب علم کے اسکول بیگ سے گن برآمد ہو نے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

فلنٹ کمیونٹی اسکولوں نے یکم مئی سے بیک پیکس پر پابندی عائد کی ہے جس کے بعد طلبا کو چھوٹے اور صاف پلاسٹک بیگز میں سامان لانے کی اجازت ہے تا کہ نگرانی اور سکیورٹی میں آسانی ہو سکے۔