شی جن پھنگ کا صوبہ حہ بے کے چھانگ چو شہر کا دورہ

2023/05/12 10:05:01
شیئر:

11 مئی کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ حہ بے کے شہر چھانگ چو  میں گندم کے ایک کھیت اور ایک مقامی بندرگاہ  کا معائنہ کیا ۔
اسی دن شی جن پھنگ سب سے پہلے ہوانگ ہوا شہر کے پرانے قصبے شیان چوانگ میں خشک الکلی اراضی پر کاشت شدہ گندم کے کھیت میں آئے تاکہ گندم کی کاشت اور فروغ کے بارے میں جان سکیں۔ ہوانگ ہوا خشک الکلی گندم کی کاشت 2،000 سال سے زائد قدیم ہے۔ چھانگ چو شہر میں خشک الکلی گندم کی کاشت کا رقبہ 1.002 ملین موہے ، اور پچھلے سال خشک الکلی گندم کی کل پیداوار 223،700 ٹن رہی ہے اور فی مو  پیداوار 223.3 کلوگرام تھی۔ ہوانگ ہوا میں اس وقت  بڑے پیمانے پر آٹے کی پروسیسنگ کی 20 انٹرپرائزز ہیں ، جن کی سالانہ پروسیسنگ کی صلاحیت تقریباً 500،000 ٹن ہے ، اور شہر نے گندم کی پوری صنعتی چین تشکیل دی ہے۔ 
شی جن پھنگ نے بار ہا اس بات پر زور دیا ہے کہ "غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے، ہمیں بیجوں کو اپنے ہاتھوں میں تھامنا ہوگا"۔ ہوانگ ہوا  شہر نے  بیجوں کی افزائش پر زور دیتے ہوئے 40 سے زیادہ سالوں میں تین زبردست  اقسام کے بیجوں  کی افزائش کی ہے۔ اکتوبر 2021 میں چین کی وزارت زراعت کے حکام نے  شی جن پھنگ کو بتایا کہ ملک میں ڈیڑھ ارب مو کی نمکین الکلی زمینیں موجود ہیں جن میں سے 50 کروڑ مو  کی اراضی کو قابل کاشت بنایا جا سکتا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ 1.8 ارب مو قابل کاشت اراضی کی ریڈ لائن کا تحفظ کرتے ہوئے 500 ملین مونمکین الکلی زمین کا بھی مکمل استعمال کیا جائے۔ میں خوراک کی پیداوار اور سلامتی کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔ 
چھانگ چو کے دوسرے اسٹاپ پر  شی جن پھنگ ہوانگ ہوا میں کول پورٹ پر پہنچے۔ یہ علاقہ چین میں کوئلے کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے ، جہاں کوئلے کی لوڈنگ کے پورے عمل کے لئے پہلی خودکار آپریشن لائن نصب ہے۔ ہوانگ ہوا بندرگاہ میں شی جن پھنگ کو بندرگاہ کی  ترقیاتی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے ایک موقع پر  نشاندہی کی تھی کہ "بندرگاہ ایک بنیادی اور اہم انفراسٹراکچر ہے جو اقتصادی ترقی کے لئے اہم سہارا دیتا ہے۔ "ہوانگ ہوا بندرگاہ ، صو بہ حہ بے کی سمندر تک رسائی اور یوریشین سے منسلک کرنے والے پل کے طور پر ، "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر اور بیجنگ - تھیان جن - صوبہ حہ بے کی مشترکہ ترقی جیسی قومی حکمت عملیوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔