چینی وزیر خارجہ چھن گانگ کی اوسلو میں ناروے کی کاروباری برادری کے نمائندوں سے بات چیت

2023/05/12 09:59:04
شیئر:

11مئی کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے اوسلو میں ناروے کی کاروباری برادری کے نمائندوں سے بات چیت کی۔
چھن گانگ نے کہا کہ چین اصلاحات اور کھلے پن پر عمل کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی پر توجہ دے گا، جس سے  تمام ممالک کے کاروباری اداروں کو سرمایہ کاری کا بہتر ماحول فراہم کیا جائےگا اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ  چینی طرز کی جدیدکاری مشترکہ خوشحالی کی جدیدکاری ہے، جو نہ صرف چینی عوام کو بہتر زندگی گزارنے کے قابل بنائے گی، بلکہ دنیا کو ایک بڑی مارکیٹ اور زیادہ مواقع بھی فراہم کرے گی. چین اور ناروے دونوں اقتصادی گلوبلائزیشن کے حامی اور شراکت دار ہیں، اور دونوں تحفظ پسندی اور " ڈی کپلنگ اور چینز کو توڑنے" کے مخالف ہیں۔انہوں نے کہا کہ  موجودہ صورتحال میں چین اور ناروے کو باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے، تجارتی لبرلائزیشن اور سہولت کاری کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں مزید نتائج حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
ناروے کی کاروباری برادری کے نمائندوں نے کہا کہ چین ناروے کے کاروباری اداروں کی ایک اہم مارکیٹ اور تجارتی شراکت دار ہے اور وہ چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں۔