سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورس نے جدہ بیان پر دستخط کر دیے، سعودی میڈیا

2023/05/12 10:00:53
شیئر:

 گیارہ تاریخ کو متعدد سعودی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورس نے مغربی سعودی شہر جدہ میں جدہ بیان پر دستخط کر دیے ہیں، جس میں سوڈان میں انسانی سرگرمیوں کے لیے گارنٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا، لیکن معاہدے میں جنگ بندی اور دیگر مواد شامل نہیں ہے۔ 
جدہ بیان کے مطابق تنازع کے دونوں فریق سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھیں گے اور بنیادی انسانی اصولوں کا احترام کریں گے۔ فریقین نے تسلیم کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں کا مقصد سوڈان میں سویلین اہلکاروں کے مصائب کو کم کرنا ہے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا، تمام شہریوں کو تنازع کے متعلقہ علاقوں کو چھوڑنے کی اجازت دی جائے گی، اور شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ کیا جائے گا اور کسی بھی ایسی فوجی کارروائی سے گریز کیا جائےگا جس سے عام شہریوں کو نقصان لاحق ہو ۔ 
جدہ بیان میں دونوں فریقوں نے بنیادی سماجی خدمات کو جلد از جلد بحال کرنے کے مقصد کے تحت قلیل مدتی جنگ بندی کے مؤثر حصول کو اپنی ترجیح ظاہر کیا اور طویل مدتی جنگ بندی کے حصول کے لئے وسیع تر بات چیت کے لئے ٹائم ٹیبل طے کرنے کے لئے کام کیا۔تاہم دنوں فریقوں کی جانب سے ابھی تک میڈیا رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔