شی جن پھنگ کا شی جیا جوانگ شہر کا دورہ

2023/05/12 16:07:21
شیئر:

چین کے صدر  مملکت شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو صوبہ حہ بے کے شہر شی جیا جوانگ کا دورہ کیا ۔  انہوں نے چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل فاؤنڈیشن  اور شی جیا جوانگ انٹرنیشنل بائیومیڈیکل پارک کے پلاننگ پویلین کا معائنہ کیا تاکہ انٹرپرائزز کی آر اینڈ ڈی سرگرمیوں ، پیداوار اور بائیو میڈیکل انڈسٹری کی ترقی کے مقامی فروغ کو سمجھا جاسکے۔