چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو صوبہ حہ بے کے شہر شی جیا جوانگ میں
واقع چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل
فاؤنڈیشن کا دورہ کیا ۔چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن کے تحت انسٹی
ٹیوٹ آف انڈسٹریل فاؤنڈیشن چین میں سیمی کنڈکٹرز، سینسرز، مائیکرو سسٹمز اور
انٹیگریٹڈ سرکٹس ٹیکنالوجیز کا منبع ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ کی مصنوعات نے انسان
بردار خلائی جہاز، چاند اور مریخ کی تحقیقات اور بیدو نیٹ ورک کے لیے مختلف آلات
کی ترقی میں بھرپور کام کیا ہے اور 5 جی بیس اسٹیشنز ، نئی توانائی کی گاڑیوں
اور آپٹیکل مواصلات کی نمائندگی کرنے والی ڈیجیٹل معیشت کی صنعتوں کی ترقی اور
فروغ میں خدمات انجام دی ہیں ۔