لین چھی، سی این پی سی انٹرنیشنل پائپ لائن کمپنی کی ازبکستان شاخ میں ایک اہلکار

2023/05/13 15:31:28
شیئر:

لین چھی چینی کمپنی  سی این پی سی انٹرنیشنل پائپ لائن ازبکستان کے عملے کے رکن ہیں۔ وہ 2016 میں ازبکستان آئے تھے اور 7 سال سے بیرون ملک کام کر رہے ہیں۔ اس وقت وہ وسطی ایشیا کی قدرتی گیس پائپ لائن کے ازبکستان گیس سورس رسائی اسٹیشن کی پیداوار، آپریشن اور انتظام کے ذمہ دار ہیں۔
"بیلٹ اینڈ روڈ" منصوبے کے تحت  چین وسطی ایشیا قدرتی گیس پائپ لائن ایک اہم توانائی راہداری ہے جو چین کو بہت سے وسطی ایشیائی ممالک سے جوڑتی ہے۔لین چھی جب بھی اپنے کام کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ،  بڑے  فخر سے بتاتے ہیں کہ وسطی ایشیا میں قدرتی گیس پیدا کرنے والے ایک اہم ملک کی حیثیت سے ازبکستان چین کو قدرتی گیس برآمد کرتا ہے اور اس کا کمپریسر اسٹیشن وسطی ایشیا کے اندرونی علاقوں سے قدرتی گیس کو چین کے  گھریلو پائپ لائن نیٹ ورک سے جوڑتا ہے تاکہ صاف توانائی چین کے 27 صوبوں، میونسپلٹیوں، خود اختیار علاقوں اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے 300 ملین افراد کو فائدہ پہنچا سکے اور گھریلو قدرتی گیس مارکیٹ کی طلب کو مؤثر طریقے سے یقینی بنا سکے۔