عالمی ادارہ سوڈان میں تنازع کے فریقین کے درمیان طے پانے والے ابتدائی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے،انتونیو گوتریس

2023/05/13 15:41:33
شیئر:

 12 مئی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سوڈان میں تنازع کے تمام فریقوں کی جانب سے طے پانے والے ابتدائی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں  اس بات کی تصدیق کی گئی ہے  کہ عام شہریوں کا تحفظ کیا جائےگا اور سوڈان میں انسانی امداد کے محفوظ آپریشن کو یقینی بنایا جائےگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کے کارکن، خاص طور پر مقامی شراکت دار انتہائی مشکل حالات میں مدد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ آپریشن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سوڈان میں لاکھوں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے امدادی کارروائیوں کو تیزی سے اور محفوظ طریقے سے بڑھایا جا سکے۔
انتونیو گوتریس نے فوری جنگ بندی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا اور مستقل جنگ بندی کے حصول کے لیے بات چیت میں توسیع کی امید ظاہر کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اعلامیے پر عمل درآمد میں معاونت کی خاطر کوئی کسر نہیں چھوڑے گا اور انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔