چین نے ایک مستحکم دنیا کی تعمیر کے لیے ٹھوس تعاون کیا ہے۔ قازقستان کے صدر

2023/05/13 15:37:27
شیئر:

حال ہی میں قازقستان کے صدر قسیم جمورت توکیوف نے  چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو  دیا۔توکیوف نے چینی صدر شی جن پھنگ کے حالیہ برسوں میں پیش کردہ اقدامات بشمول بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج  کی تعمیر، گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشیٹو سے متعلق جامع اظہار خیال کیا۔
انہوں نے  ان اقدامات کو کھل کر سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ایک مستحکم دنیا کی تعمیر میں ایک حقیقی شراکت ہیں۔ قازقستان  ، چینی صدر شی جن پھنگ کے ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان اقدامات سے دنیا کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس دنیا میں کوئی امتیاز، کوئی پابندیاں اور کوئی جبر نہیں ہونا چاہیے اور خیر سگالی کے ماحول میں دوستی اور تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہیے۔