چین نے الجزائر کو طبی سامان کی ایک کھیپ عطیہ کر دی

2023/05/13 16:07:22
شیئر:

 گیارہ تاریخ کو ، چین نے الجزائر کے عین دیفرا صوبے میں واقع ماکو ہم اسپتال کو طبی سامان کی ایک کھیپ عطیہ کی۔ الجزائر میں چین کے سفیر لی جیان، صوبہ عین دیفرا کے سیکرٹری جنرل اور وزیر صحت کے علاوہ چینی میڈیکل ٹیم کے 16 ارکان نے تقریب میں شرکت کی۔
 سفیر لی جیان نے کہا کہ آج کی تقریب الجزائر میں چین کی پہلی طبی ٹیم کی تعیناتی کی  60 ویں سالگرہ منانے کی ایک سرگرمی ہے، جو  چین اور الجزائر کے درمیان روایتی دوستی اور تعاون پر مبنی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے، خاص طور پر طبی شعبے میں۔


عین دیفرا  صوبے کے سیکرٹری جنرل راشد نے طبی سازوسامان کی کھیپ وصول کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم عوامی جمہوریہ چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہ خاص تحفہ دیا ہے۔ 1963 میں چین نے اپنی پہلی میڈیکل ٹیم الجزائر بھیجی تھی۔ اب تک چین یہاں 27 میڈیکل ٹیمیں بھیج چکا ہے۔ چینی ڈاکٹروں کے جوش و خروش اور اعلیٰ طبی مہارت نے مقامی لوگوں کا اعتماد اور احترام جیت لیا ہے۔
صوبہ عین دیفرا کے وزیر صحت نے کہا  ہم  چینی ڈاکٹروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، وہ انتہائی ہنر مند ہیں، اور ہم ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور طرز عمل کی تعریف کرتے ہیں.