فلپائن چین کی مشروم کی کاشت کی ٹیکنالوجی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، فلپائنی سفارتی اہلکار

2023/05/14 16:04:58
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ کی دعوت پر چین میں تعینات  فلپائن کے سفارت خانے کی زرعی قونصلر  اینا نے 8 سے 11 مئی تک  صوبہ حوبے کے شہر شیانگ یانگ کا دورہ کیا اور خطے میں زرعی جدیدکاری کی ترقی پر ایک سروے کیا۔


قونصلر اینا نے شیانگ یانگ کی جدید زراعت کی بار بار تعریف کرتے ہوئے کہا، "چین کی خوردنی مشروم کی کاشت کی ٹیکنالوجی قابل تقلید ہے۔ اسی طرح فلپائن چاول کے کھیتوں میں 'کری فش' کو پروان چڑھانے کا طریقہ سیکھنا  چاہتا ہے تاکہ چین کی بڑی کری فش مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لیے  سپلائی کا ایک نیا ذریعہ فراہم کیا جا سکے۔ چھوٹے پیمانے پر استعمال ہونے والی  اسمارٹ زرعی مشینری فلپائنی کسانوں کو زیادہ موثر طریقے سے پیداوار بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے۔"


قونصلر اینا کا  چائنا میڈیا گروپ سے رابطہ " "فور  سیزن آف شیانگ یانگ" کی تیاری کے دوران ہوا تھا۔یہ  سیریز  جدید زراعت ، اسمارٹ زراعت  اور  زرعی سیاحت وغیرہ کی ترقی میں  شیانگ یانگ کی کامیابیوں کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ دستاویزی فلم تقریباً 10 ممالک کے  20 سے زیادہ ٹی وی اسٹیشنوں پر نشر کی گئی ہے۔ اس سیریز کو دنیا بھر میں 200 ملین سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے.