جنوبی افریقہ میں امریکی سفیر نے جنوبی افریقہ سے اپنے اس بیان پر معافی مانگی کہ 'جنوبی افریقہ نے روس کو ہتھیار فراہم کیے

2023/05/14 16:10:31
شیئر:

جنوبی افریقہ کی وزارت برائے بین الاقوامی تعلقات و تعاون نے مقامی وقت کے مطابق 12  تاریخ کو  ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں امریکی سفیر برگیٹی نے جنوبی افریقی حکومت اور عوام سے اپنے سابقہ بیان پر معافی مانگی ہے کہ 'جنوبی افریقہ نے روس کو ہتھیار فراہم کیے'۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر پانڈور نے 12 تاریخ کو برگیٹی کو طلب کیا اور برگیٹی کے بیان پر "انتہائی عدم اطمینان" کا اظہار کیا۔
برگیٹی نے 11 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک  روسی جھنڈے والا مال بردار جہاز گزشتہ سال دسمبر کے اوائل میں جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن کے قریب ایک فوجی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا تھا اور امریکہ کو یقین تھا کہ مال بردار جہاز ہتھیار اور گولہ بارود لوڈ کرنے کے بعد روس واپس آ گیا تھا۔