ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی عدالتی آزادی امریکی سیاستدانوں کو کبھی مداخلت کی اجازت نہیں دے گی،ریاستی کونسل کا دفتر برائے امور ہانگ کانگ اور مکاؤ

2023/05/14 19:09:02
شیئر:

14 مئی کو چینی کی ریاستی کونسل کے  ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے امریکی کانگریس کی چائنا کمیٹی اور ایگزیکٹو اتھارٹی کی طرف سے منعقدہ "سماعت" میں  پیش کی جانے والے نام نہاد "رپورٹ"  میں  ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون اور ہانگ کانگ  کے عدالتی نظام کی  بدنامی، اور ہانگ کانگ  کے ججوں کے خلاف پابندیوں کی دھمکی کی سخت مزمت کی ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہانگ کانگ  کی عدالتی آزادی کبھی بھی امریکی سیاست دانوں کو مداخلت کی اجازت نہیں دے گی اور مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے کہ ہانگ کانگ کے عدالتی ادارے اور عدالتی اہلکار قانون کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر اپنے فرائض انجام دیں۔