چین اور برازیل کے دو "برکس شہروں" نے جڑوان شہر کے تعلقات قائم کیے ہیں

2023/05/14 16:15:12
شیئر:

شمال مشرقی برازیل کے شہر فورٹالیزا اور چین کے جنوبی ساحلی شہر شامن  کے نمائندوں نے 12 تاریخ کو فورٹالیزا میں جڑواں شہر بننے کے  معاہدے پر دستخط کیے ، جس سے باضابطہ طور پر جڑواں شہروں  کا رشتہ قائم ہوا۔
ریکیف میں چینی قونصلیٹ جنرل کے ڈپٹی قونصل جنرل وانگ کے نے اپنے خطاب میں کہا کہ شامن  اور فورٹالیزا دونوں برکس سربراہ اجلاس کے میزبان شہر ہیں اور برکس تعاون کے فریم ورک کے تحت چین اور برازیل کے درمیان مقامی تبادلوں کا نمونہ ہیں۔امید کی جاتی ہے کہ دونوں شہر کھلے پن، شمولیت اور باہمی تعاون کے برکس کے جذبے کو برقرار رکھیں گے اور جڑواں شہر کے تعلقات قائم کر کے  چین اور برازیل کے درمیان مقامی تبادلوں کی قیادت کریں گے۔