چین وسطی ایشیائی ممالک کی سربراہی کانفرنس, تعاون کے نئے مرحلے کا آغاز

2023/05/15 11:17:38
شیئر:

18سے 19 مئی کو چین -وسطی ایشیائی سربراہی کانفرنس چین کے صوبہ شائن  شی کے شی آن شہر میں منعقد ہونے والی ہے۔اس موقع پر قازکستان کے صدر بھی کانفرنس میں شرکت اور دورے کے لئے چین آئیں گے۔ سربراہی کانفرنس سے قبل چین میں تعینات قازکستان کے سفیر شاخرت نوریشیف  نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ سربراہی کانفرنس میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے کی توقع رکھتے ہیں اور یہ وسطی ایشیائی ممالک کی معاشی و معاشرتی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انھوں نے کہا کہ قازکستان اور چین کے تعلقات مثبت طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ چھ ممالک کے سربراہان کثیرالجہتی تعاون میں اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور توقع ہے کہ موجودہ سربراہی کانفرنس میں حاصل کرنے والے ثمرات وسطی ایشیائی ممالک اور چین کے تعاون کو ایک نئے مرحلے تک پہنچائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک نے اس ڈھانچے کے تحت تعاون کے متعدد ثمرات حاصل کیے ہیں۔امید ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو کے تحت تعاون کو گہرائی تک لایا جائے گا اور باہمی مفادات کے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔