شی جن پھنگ کی اریٹیریا کے صدر اسیاس افورقی سے بات چیت

2023/05/15 19:10:32
شیئر:

15 مئی کی سہ پہر  چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے   اریٹیریا کے صدر اسیاس افورقی سے بات چیت کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور اریٹریا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے۔ اس سال 24 مئی کو دونوں ممالک  سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ منائیں گے۔ گزشتہ 30 سالوں میں چین اور اریٹیریا نے ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد  کیا اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ چین اریٹریا کی آزاد خارجہ پالیسی پر طویل مدتی عمل داری کو سراہتا ہے، اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے میں اریٹیریا کی بھرپور حمایت کرتا ہے، اور اریٹریا کے ساتھ حکمرانی کے تجربے کا تبادلہ کرنے، ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے، یکطرفہ غنڈہ گردی کی مشترکہ مخالفت کرنے اور دونوں ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے تیار ہے۔
صدر اسیاس افورقی نے نصف صدی سے زائد عرصے سے چین کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کو گہری محبت کے ساتھ یاد کیا اور کہا کہ اریٹریا کے عوام اریٹریا کی آزادی کے لئے چینی عوام کی طرف سے فراہم کردہ قیمتی اخلاقی اور مادی حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ بین الاقوامی برادری اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ چین انسانی ترقی  اور بین الاقوامی شفافیت اور انصاف میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے گا۔ اریٹیریا کی طرف سے چینی فریق کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی امید ہے اور یقین ہے کہ اریٹریا-چین اسٹریٹجک شراکت داری اریٹریا کو قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے حصول میں مدد کرے گی۔