چینی پیشہ ورانہ تعلیم کی وسطی ایشیا میں مقبولیت

2023/05/15 11:06:17
شیئر:

تاجکستان میں لوبان ورکشاپ ، جس نے نومبر 2022 میں کام کا آغاز کیا تھا ، وسطی ایشیا میں پہلی لوبان ورکشاپ ہے جو نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ وسطی ایشیائی علاقے  کے لئے بھی اعلی سطحی تکنیکی صلاحیتوں کی تربیت دیتی ہے۔ لوبان ورکشاپ کے اساتذہ اور طلباء چین سے دستکاری سیکھتے ہیں اور بین الثقافتی تبادلوں کے لئے عوامی سفیرکا کردار ادا کرتے ہیں۔

تاجکستان کی لوبان ورکشاپ دارالحکومت دوشنبے میں تاجکستان کی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں واقع ہے۔ اس وقت 300 سے زائد طلباء یہاں تعلیم و تربیت حاصل کر رہے ہیں، جو سڑکوں کی تعمیر، صنعت اور توانائی جیسے مختلف شعبہ جات کا احاطہ کرتے ہیں.
 لوبان ورکشاپ کی نمائندگی میں چینی پیشہ ورانہ تعلیم  کو تاجک عوام کی جانب سےزیادہ سے زیادہ  تسلیم کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ  وسطی ایشیا میں قازقستان، ازبکستان، کرغزستان اور ترکمانستان میں لوبان ورکشاپس بھی زیر تعمیر ہیں۔