چین-وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان ٹھوس تعاون میں مزید استحکام

2023/05/15 11:05:01
شیئر:

18 سے 19 مئی تک چین- وسطی ایشیائی سربراہی کانفرنس چین کے صوبہ  شائن  شی کے شی آن شہر میں منعقد ہوگی۔چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون مستحکم کیا جارہا ہے۔ وسطی ایشیا "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیاری مشترکہ تعمیر کا مثالی علاقہ بن چکا ہے۔ 

شی آن سے ترکمانستان کے دارلحکومت اشک آباد جانے والا بین الاقومی ہوائی روٹ فعال ہو چکا ہے۔18 تاریخ کو شی آن شہر سے تاجکستان کےدارالحکومت دوشنبے تک ہوائی روٹ کا آغاز ہوگا۔ اس طرح شی آن چین کا واحد شہر بن جائے گا، جہاں سے پانچ وسطی ایشیائی ممالک تک براہ راست پرواز جائے گی۔

ریلوے کے لحاظ سے رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں سنکیانگ سے روانہ ہونے والی چین یورپ ایکسپریس کی تعداد کا ایک نیا ریکاڈ قائم ہوا ہے۔چین کی مشرقی بندرگاہ  لیان یون بحرالکاہل کے راستے وسطی ایشیائی ممالک جانے والی مصنوعات کی ایک  اہم پورٹ بھی بن چکی ہے۔