تلخ سبق کے باوجود امریکہ مستقبل میں وبا کے خلاف تیار نہیں ہے، دی اٹلانٹا جرنل کانسٹیٹیوشن

2023/05/15 16:24:20
شیئر:

معروف امریکہ جریدے دی اٹلانٹا جرنل کانسٹیٹیوشن نے اپنے ایک تازہ تبصرے میں تحریر کیا ہے کہ امریکہ حالیہ وبا کے تلخ تجربات کے باوجود مستقبل میں وبا کے خلاف تیاریوں سے قاصر رہا ہے۔ تبصرے میں کہا گیا کہ امریکہ ایک مضبوط معاشی طاقت اور دنیا کی بڑی عسکری قوت ہونے کے باجود وبا کے خلاف اپنے لوگوں کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ کووڈ-19 کے خلاف امریکی حکومت کی ناقص حکمت عملی نے عوام کو بہت زیادہ مایوس کیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے 1.1 ملین سے زیادہ امریکی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب بھی روزانہ 9,000 سے زیادہ لوگ کووڈ-19 کی علامات کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہورہے ہیں جو افسوس ناک ہے۔