امریکہ میں وبائی ایمر جنسی کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وبا ختم ہوگئی ہے، جانز ہاپکنز یونیورسٹی

2023/05/15 16:28:12
شیئر:

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی ایک حالیہ ورچوئل میٹنگ میں خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں وبائی ایمرجنسی ختم کرنے کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ وبا ختم ہوگئی ہے بلکہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ وبا کی شدت میں کمی آئی ہے لہذا لوگوں کو اب بھی بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

جانز ہاپکنز کے ماہرین اس بات پر تشویش میں مبتلا ہیں کہ تین سال کے وبائی ردعمل کے دوران قوم کو مستقبل میں آنے والے وبائی خطرات سے نمٹنے اور وبائی بیماری کے پھیلاؤ کو مناسب طریقے سے روکنے کے لیے تیار نہیں کیا  گیا ہے۔