اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسرائل-فلسطین تنازعہ کے تمام فریقوں پر جنگ بندی کی پاسداری کرنے پر زور

2023/05/15 10:29:55
شیئر:

14 مئی کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے  ترجمان کے ذریعے ایک بیان جاری کیا جس میں 13 تاریخ کو اسرائیل اور فلسطینی اسلامی جہاد  کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا۔ انتونیو گوتریس نے ثالثی میں مصر کے کلیدی کردار کی تعریف کی اور تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کی پاسداری کریں۔

بیان میں تنازعات کے موجودہ دور کے متاثرین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دشمنی کی وجہ سے غیر ضروری انسانی مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انتونیو گوتریس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صرف مذاکرات اور پائیدار سیاسی حل ہی دیرپا امن کے ضامن ہیں اور تشدد کے اس تباہ کن دور کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتے ہیں۔