معاشی جبر کی سازش میں کون ملوث ہے؟ سی ایم جی کا تبصرہ

2023/05/15 11:03:30
شیئر:


امریکی میڈیا کی جانب سے حال ہی میں تسلسل کے ساتھ اطلاعات جاری ہیں کہ امریکہ جی 7 گروپ کی سربراہی کانفرنس  سے  قبل یا اس کے بعد چین میں سرمایہ کاری پر سخت پابندی عائد کرنے کا اعلان کرے گا، جس میں سیمی کنڈکٹر  اور مصنوعی ذہانت سمیت اعلیٰ ٹیکنالوجیز  میں سرمایہ کاری شامل ہے۔اگر یہ اطلاعات مصدقہ ہیں تو یہ امریکہ کی جانب سے چین کے خلاف معاشی جبر اور چین کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا ایک اور ثبوت ہو گا۔
امریکہ اس معاشی جبر سے معاشی و تجارتی شعبے میں چین کو پیچھے چھوڑنا چاہتا ہے ۔دراصل امریکہ  تکنیکی ناکہ بندی کے ذریعے معاشی شعبے میں دوسرے ممالک کو مجبور کرتا ہے اور اس  معاشی جبر میں یکطرفہ  پابندیوں کا  سہارا لیتا ہے ۔امریکہ کے لیے کوئی لازوال دوست نہیں بلکہ اس کے لئے اپنے مفادات ہی اولیت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں امریکہ نے مہنگائی میں کمی کے ایکٹ کی منظوری دی ہے ۔تحزیے کے مطابق امریکہ غیرمنصفانہ سبسڈی اور ٹیکس کی کمی سمیت دیگر طریقہ کار کے ذریعے مقامی ساختہ نئی توانائی کے مصنوعات کی حمایت کرتا ہے ۔ یوں غیرملکی کاروباری ادارے مجبور ہوتے ہیں کہ وہ یا تو امتیازی سلوک کا شکار ہو ں یا امریکہ میں سرمایہ کاری کریں ۔
جی 7 گروپ کی سربراہی کانفرنس منعقد ہونے والی ہے۔ اس  گروپ میں سے  کافی  ارکان امریکہ کی جانب سے معاشی جبر کا شکار ہیں۔ اگر امریکہ معاشی جبر کو سربراہی کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل کرے تو  انہیں اپنے آپ پر غور کرنا چاہیئے  تاکہ وہ  آنکھیں بند کر کے امریکہ کی حمایت نہ کریں۔